• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچرل فیسٹیول، ملکی و بین الاقوامی مصوروں کی منی آرٹ نمائش

کراچی (ذیشان صدیقی /اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کلچرل فیسٹیول،ملکی و بین الاقوامی مصوروں کی منی آرٹ نمائش، ملکی و بین الاقوامی فنکاروں نے اپنے احساسات اور تخیلات کو کینوس پر بہت خوبصورتی سے پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025" میں ملکی و بین الاقوامی مصوروں کے فن پاروں پر منی آرٹ نمائش PIECE & PIECES والیم 3کا انعقاد احمد پرویز آرٹ گیلری، احمد شاہ بلڈنگ میں کیا گیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کیا ، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ، کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا بھی ان کے ہمراہ تھے، بین الاقوامی مصوروں میں کینیا سے Sinenkosi Msomi Onesmus Okamar (سواتینی ) اور ایران کے M Reza Ferdowsi Fard کے علاوہ نمائش میں پاکستان کے مایہ ناز استادوں شاہد رسام، فرخ شہاب محمد ذیشان، مسعود اے خان ، عبید سید نذر السلام، نعمان صدیقی ، سید فراز سلیم رضا فہیم راؤ اور کا شف خان کا کام بھی پیش کیا گیا۔ نمائش میں ملکی و بین الاقوامی فنکاروں نے اپنے احساسات اور تخیلات کو کینوس پر بہت خوبصورتی سے پیش کیا جسے شر کاء کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی ۔
اہم خبریں سے مزید