ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، قتل اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کے الزام کے تحت مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 16 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر پولیس نے ملزم کاشف سے 1200گرام چرس ،ملزم شہباز سے 1100گرام ہیروئن، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم رمضان سے 10لیٹرشراب ،بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم معاذ سے 120گرام چرس، کپ پولیس نے ملزم غلام جیلانی سے 20لیٹر شراب ،کینٹ پولیس نے ملزم وسیم سے 530گرام چرس، چہلیک پولیس نے ملزم حمزہ بلال سے 20لیٹر شراب ،قطب پور پولیس نے ملزم عارف سے 10لیٹر شراب، شہباز سے 10لیٹر شراب ،ملزم سلیم سے 10لیٹر شراب، ملزم شفیق سے 1100گرام آئس ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم راشد سے 1060گرام آئس، صدر جلالپور پولیس نے ملزم شاہد سے 18لیٹر شراب، مخدوم رشید پولیس نے ملزم مزمل سلطان سے 1100گرام چرس ،ملزم راشد سے 1200گرام ہیروئن اور بستی ملوک پولیس نے ملزم اسلام سے 17لیٹر شراب برآمد کرلی،تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نےفائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت شہریوں کو زخمی کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، مخدوم رشید پولیس نے دو شیزہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے کے الزام میں 1نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے ٹریفک حادثہ میں ایک شخص کے جاں بحق دوسرے زخمی ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ صدرپولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ مخدوم رشید پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سٹی جلال پور پولیس نے شہری کا اے ٹی ایم کارڈ چینج کرکے رقم نکلوانے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ چہلیک پولیس نے شہری کی موٹرسا ئیکل و نقدی چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے خاتون سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔