ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے ڈینگی یونٹ میں 37 مریض زیر علاج ہیں ، جن میں سے دس مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس پازیٹیو آ ئی ہیں جبکہ 27 مریضوں کی رپورٹس ابھی موصول نہیں ہوئیں ۔ نشتر انتظامیہ نے ڈینگی کے پھیلاؤ کے پیش نظر 74 بیڈز ایسے مریضوں کے لئے مخصوص کر رکھے ہیں ، اسی طرح شہباز شریف ہسپتال میں بھی ڈینگی کے شبہ میں 9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔