• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی کارروائیاں خطرے کی گھنٹی ہیں، بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قانون دان بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے کہا ہے کہ  اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے میں وکلا کی شہادت اور متعدد وکلا کے زخمی ہونے کا واقعہ قابل مذمت ہے ، اسی طرح وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کا سانحہ بھی لمحۂ فکریہ ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی کارروائیاں خطرے کی گھنٹی ہے،انہوں نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں ہمارے سکیورٹی ادارے اور افواج پاکستان اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
ملتان سے مزید