• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگی پر قابو پانا ممکن نہیں،ڈی سی ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں ڈینگی بخار کی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے جمعہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ڈینگی سرویلینس ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پرانہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگی پر قابو پانا ممکن نہیں، اس لیے عوام اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھیں،ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے افراد، دکانوں، پلازوں اور ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ متعدد مقامات پر جرمانے اور قانونی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
ملتان سے مزید