• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء ایجوکیشن سسٹم شاہ رکن عالم کالونی میں سالانہ تقریب ختم قرآن

ملتان (سٹاف رپورٹر )اقراء ایجوکیشن سسٹم شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں سالانہ تقریب سعید ختم قرآن کریم عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، تقریب میں ڈائریکٹر اقراء ایجوکیشن سسٹم محمد ایازالحق قاسمی، ڈاکٹر نعیم ظفر پنیاں، رانا ظہیر بابر ڈی ایس پی پنجاب پولیس، پروفیسر خالد سراج احمد ملک، چوہدری عبد الوحید آرائیں سابق صوبائی وزیر، مولانا ابوبکر عثمان الازہری اور ارشادالحق سمبل پرنسپل اقراء ایجوکیشن سسٹم بوسن روڈ نے شرکت کی۔حفاظِ کرام حافظ علیان طاہر، حافظ طہ قریشی، حافظ عبد الحنان، حافظہ مریم شفقت، حافظہ عبیرہ الطاف، حافظہ مہروش منور، حافظہ عائشہ صدیقہ اور حافظہ عروج فاطمہ نے اپنا آخری سبق سنایا۔
ملتان سے مزید