ملتان(سٹاف رپورٹر) ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت چار افراد کو زخمی کردیا، زخمی نشتر ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابقتھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے سےپولیس کو حاجی محمد سعید نے اطلاع دی کہ اندرون لوہاری گیٹ میں ملزمان کی اندھا دھند کے نتیجے میں مجاہد قریشی، محمد رئیس الدین، مہمند عرف مودی اور نصرت بی بی زخمی ہوگئے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان علاقے میں خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمیوں میں سے مہمند کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔