ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر کریم خاں نے گول باغ میں ’’من و سلویٰ پوائنٹ‘‘ کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند افراد کو مفت کھانا فراہم کرنے کا یہ سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گول باغ میں قائم کیا گیا۔ یہاں نصب فریزر میں کھانا محفوظ کرنے اور باعزت طریقے سے تقسیم کرنے کا جامع نظام موجود ہے۔