• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم اساتذہ ضلع ملتان کے انتخابات، ڈاکٹر محمد بنیامین صدر ،ڈاکٹر عبداللہ بن عمر سیکرٹری منتخب

ملتان (سٹاف رپورٹر)تنظیم اساتذہ ضلع ملتان کے نئے ذمہ داران برائے سیشن 2025-27 کے انتخاب کے لیے خصوصی اجلاس صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر الطاف حسین لنگڑیال کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں بذریعہ خفیہ رائے شماری منتخب عہدیداران میں صدر ضلع ڈاکٹر محمد بنیامین،صدر ملتان شہرڈاکٹر رانا قمر عباس ،نائب صدر ضلع،ڈاکٹر علی شان،سیکرٹری ضلع ڈاکٹر عبداللہ بن عمر،جوائنٹ سیکرٹری ضلع ملک عنایت اللہ،سیکرٹری مالیات لیاقت حسین،سیکرٹری نشر و اشاعت حافظ ذیشان شبیرجبکہ ارکان ضلعی انتظامیہ میں ڈاکٹر عبدالرزاق، ملک خضر حیات اور محمد افضل خان شامل ہیں، نو منتخب عہدیداران سے صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر الطاف حسین لنگڑیال نے حلف لیا ۔
ملتان سے مزید