ملتان (سٹاف رپورٹر)سعودی پاک حج و عمرہ سروسز کے چیف ایگزیکٹیو تنویر کوثر شیخ کی جانب سے گزشتہ روز عشائیہ دیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں نصیرالدین ہمایوں، انجینئر ممتاز خان، ڈاکٹر غلام مجتبیٰ، اسرار چوہدری، شوکت اشفاق، شاکر حسین شاکر، عبدالجبار، عبدالرزاق دھرالہ، ڈاکٹر ارسلان شمس، ملک اظہر، ریحان کھوکھر، نثار احمد، مشکور، ایزد تنویر اور احمد تنویر سمیت دیگر معزز افراد شریک ہوئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو تنویر کوثر شیخ نے کہا کہ سعودی پاک حج و عمرہ سروسز عازمین حج و عمرہ کو معیاری، مؤثر اور سہل خدمات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔