• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری کالجوں میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب کے تمام سرکاری کالجوں میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا حکم جاری ،ڈی پی آئی کالجزپنجاب کی جانب سےصوبہ کے تمام ڈائریکٹرکالجز کو ہدایت کی گئی ہے کالجوںمیں داخلے اور اخراج کے لیے صرف ایک مرکزی گیٹ کھلا رکھا جائے، کالجوں میں وزیٹر رجسٹریشن اور سی این آئی سی تصدیق لازمی ہوگی ۔تمام کالجوں میں سی سی ٹی وی نگرانی اور چاردیواری کی باقاعدہ جانچ کی جائے، فائر ڈرلز اور ایمرجنسی پلان ہر سیمسٹر میں لازمی کیے جائیں۔خواتین سٹاف اور طالبات کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے جائیں ۔
ملتان سے مزید