• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکاروں کے وفد کی ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت سے ملاقات

پشاور (جنگ نیوز)آل فنکار ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا ایک اعلیٰ سطحی وفد صوبائی صدر سعیدہ خان کی قیادت میں ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخوا محمد نواز سے ملاقات کے لیے محکمہ ثقافت و سیاحت کے دفتر پہنچا۔وفد میں سرپرستِ اعلیٰ بلال خان عرف بے بو، سینئر نائب صدر فضل خالق، فنانس سیکرٹری مجنوں، پریس سیکرٹری شکیل احمد، آفس سیکرٹری اسماعیل، انفارمیشن سیکرٹری الماس خان خلیل، جوائنٹ سیکرٹری اکبر علی، نوشہرہ کے ضلعی صدر جلیل شبنم، چارسدہ کے ضلعی صدر کامران علی سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔ملاقات کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری محمد نواز کو تمام عہدیداران سے تعارف کرایا گیا۔
پشاور سے مزید