• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی، اپوزیشن کے شور شرابے میں کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بچوں کی کم عمری میں شادی کے روک تھام سے متعلق قانون منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج ، قانون اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ، اپوزیشن ارکان ، یہ قانون قومی اسمبلی اور سندھ سے منظور ہوچکا ہے ، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا موقف ، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں ایک گھنٹہ 40 منٹس کی تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی نے بچوں کی کم عمری کی شادیوں کی ممانیت کا مسودہ قانون مصدرہ 2025ء مسودہ قانون نمبر 37کو بلوچستان اسمبلی کے قواعد و انضباط کار سے مستثنی قرار دینے کی تحریک ایوان میں پیش کی ، اسپیکر نے ایوان میں رائے شماری کے بعد اراکین کی اکثریت کی حمایت حاصل ہونے پر تحریک منظور ہونے کی رولنگ دی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رکن مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ اتنی کیا جلدی ہے آیا بلوچستان کے لوگ گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں ، شاہرائیں بند ہیں کہ یہ یہ بل پیش کیا جائے ، بلوچستان حکومت پر عوام کا یا این جی اوز کا دباو ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید