• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، 2 پمپس بند ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کا دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن،2 پمپس بند ہوگئے، شہر کو 40 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ،کے الیکٹرک کی جلد کیبل فالٹ کی مرمت مکمل کرنے کی یقین دہانی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن کے تھری پمپ ہاؤس دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں پیش آیاجو کیبل فالٹ کے باعث آیا۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے سےکے تھری پمپ ہاؤس کے 2 پمپس بند ہوگئے جس کے باعث شہر کو اب تک 40 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کے الیکٹرک انتظامیہ نے جلد کیبل فالٹ کی مرمت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ بریک ڈاؤن گزشتہ رات 9 بجے ہوا14 گھنٹے گزر جانے کے باوجود تا حال کیبل فالٹ دور نہیں کیا جاسکا ۔

ملک بھر سے سے مزید