• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی نے بھارتی فوج کیلئے کارگو پرواز کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دی

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت نے الزام لگایا ہے کہ ترکی نے بھارتی فوج کے لئے امریکا سے آنے والے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی کارگو پرواز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے نتیجے میں جدید جنگی ہیلی کاپٹروں پر مشتمل کارگو طیارہ واپس امریکا لوٹ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تین عدد AH-64E اپاچی فائٹر ہیلی کاپٹر جو بھارتی فوج کے لئے تیار کئے گئے تھے، ایک Antonov An-124 کارگو طیارے کے ذریعے امریکا کے شہر میسا ایریزونا سے بھارت روانہ ہوئے۔ راستے میں طیارہ برطانیہ کے ایسٹ مڈلینڈ ائرپورٹ پر رکا تاہم ترکی کی جانب سے فضائی گزرگاہ نہ ملنے پر طیارے کو اپنی پرواز منسوخ کرنا پڑی اور بالآخر وہ امریکا واپس چلا گیا۔ 

دنیا بھر سے سے مزید