لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لال قلعہ بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی حکومت کا اس واقعہ کے بعد ہر ایک کشمیری کو شک کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے۔ ہر ایک کشمیری یا کشمیری مسلمان دہشت گرد نہیں ہے۔ جموں یونیورسٹی کے کنووکیشن میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ کوئی بھی مذہب معصوموں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ جو اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں اُنہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے لیکن کسی بے گناہ کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔