اسلام آ باد (رانا غلام قادر)بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، ریئر ایڈمرل (ر) شاہد احمد کوچیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ مقرر ،انعام الرحمان ملک ،عاصم گلزار نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس،ثاقب منظور ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعظم آفس ،اسد اللہ جوائنٹ سیکرٹری پلاننگ ، عائزہ ستار ڈپٹی سیکرٹری اکنامک افیئرز ،وحید احمد شیخ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیے گئے ۔ ریئر ایڈمرل (ر) شاہد احمد نے بطور چیئرمین، کے پی ٹی عہدے کا چارج سنبھال لیا ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات پولیس سروس، گریڈ 20 کے افسر انعام الرحمان ملک کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، آئی بی ڈویژن میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 20 کے افسر عاصم گلزار کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سپرد کر دی گئیں ۔ گلگت بلتستان حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر عارف شہباز خان وزیر، پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے احسان اللہ چوہان، پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس، کےگریڈ 18 کے افسر حسام بن اقبال اور پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے افسر شمس الدین کو تبدیل کر کے ان افسران کی خدمات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سپرد کی گئی ہیں۔