• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی اور پروگرامر فورس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور (خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی اور پروگرامر فورس، لاہورپاکستان کے درمیان اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ پروگرام کے لیے تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب پنجاب یونیورسٹی پرو وائس چانسلر کے آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ ڈاکٹر وحید اقبال، ڈائریکٹر پروگرامر فورس سید وقار احمد بخاری، ایڈیشنل رجسٹرار او ڈی ایل ڈاکٹر عمران کوکب و دیگر نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید