• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وراثتی خاندانوں میں جائیداد کے ساتھ شوگر کا بھی حصہ:پروفیسر فاروق افضل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ ذیابیطس بعض اوقات وراثتی طور پر بھی منتقل ہوتی ہے، بالکل جیسے جائیداد نسل در نسل آگے بڑھتی ہے۔ ایسے خاندانوں کے افراد کو خاص طور پر اپنی خوراک، ورزش اور باقاعدہ چیک اپ پر توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ بروقت تشخیص اور احتیاط کے ذریعے بیماری کے خطرات سے بچ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ ذیابیطس کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں آگاہی واک کے شرکاء اور میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ پروفیسر فاروق افضل نے عوامی شعور بڑھانے کے لیے خود بھی بلڈ شوگر ٹیسٹ کرایا۔
لاہور سے مزید