لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس محکمہ صحت و آبادی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں 17نومبر سے شروع ہونے والی خسرہ/ روبیلا ویکسین مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا- اجلاس کو 17نومبر سے شروع ہونے والی انسداد خسرہ مہم کی تیاریوں بارے بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبے کے ہر بچے کو صحت مند و توانا دیکھنا چاہتی ہیں اسی لئے خسرہ ویکسین کے ساتھ ساتھ 11 منتخب اضلاع میں پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ انہوں نے ہر خصوصی مہم کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن لازمی قرار دے دی-