• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پاکستان کو ہمیشہ ایک برادر ملک کی حیثیت سے دیکھتا ہے، ژاؤ ڈینگ یو

لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں چین کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی سیمینار اور قونصل جنرل سکالرشپ تقسیم تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر چائنیز قونصلر امور ژاؤ ڈینگ یو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں چین کے اعلیٰ سفارتی نمائندگان کے ساتھ ساتھ پرووسٹ یو ایم ٹی ڈاکٹر اصغر زیدی، چیئر پرسن شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر عثمان عسکری، ہیڈ آف ایس ایس وی کرنل (ر) سخاوت بخاری، اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ژاؤ ڈینگ یو نے یو ایم ٹی اور چین کے درمیان مضبوط تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقی روابط کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو ہمیشہ ایک برادر ملک کی حیثیت سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔
لاہور سے مزید