لاہور ( نیوز رپورٹر)مقامی تعلیمی ادارے میں یومِ اقبال انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے کہا کہ علامہ اقبال برصغیر کے فکری رہنما اور تحریکِ پاکستان کے نظریاتی معمار تھے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایران کے قونصل جنرل جناب مہران موواہدفَر تھے، جبکہ ممتاز محقق و ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر معین نظامی نے کلیدی خطاب کیا۔