لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور ریلوے اسٹیشن کے قلیوں میں 400خشک راشن کے بیک تقسیم کردیئے گئے جس میں آٹا، چینی ، خشک دودھ ، گھی ،چاول اور دیگر خوردنی اشیاء شامل ہیں گزشتہ روز لاہور ریلوے اسٹیشن کے قلیوں میں ایک نجی کمپنی کی جانب سے 400 خشک راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔ 40 کلو پر مشتمل فی بیگ میں آٹا، چاول، چینی، خشک دودہ، گھی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش بھی شامل ہیں۔