لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ڈرائیونگ لائسنس صرف میرٹ پر بنیں گے،پروٹوکول کلچر مکمل ختم، لائسنس کےحوالےسےکسی کی سفارش نہیں چلے گی ۔ٹریفک حکام کے مطابق پی ایچ پی کوہیوی اورلائٹ ٹرانسپورٹ لائسنس کےاجراسےروک دیاگیا، پی ایچ پی موٹرسائیکل اورکارکےلائسنس ٹیسٹ کےبعدجاری کریگی۔ ٹریک اورٹیسٹ کی عدم سہولیات،ایل ٹی او،ایچ ٹی وی لائسنس کے اختیارات واپس لے لئے گئے، کرپشن و بےضابطگیوں کی شکایات پرپروٹوکول سسٹم ختم کیا گیا ۔ہرامیدوارکوتمام ٹیسٹ کلیئرکرنےکی ویڈیو اپلوڈکرنالازم قرار دیا گیا، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کاحادثات کی روک تھام،کرپشن شکایت پرسخت اقدامات کاحکم دے دیا۔پروٹوکول دینے والےافسران واہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔