• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 97 ملین سے زائد کے جرمانے عائد

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبہ بھر میں سموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 97 ملین روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 85 فیصد زائد کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اب تک 48 ہزار 400 سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر چالان جاری کیے گئے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ دھواں چھوڑنے پر 10 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور 16 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے جا چکے ہیں، جبکہ 7 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ہیں۔ کارروائی کے دوران 7 ہزار 700 سے زائد گاڑیوں کو بند کیا گیا اور 2100 سے زائد مٹی و ریت سے لدی آن کورڈ ٹرالیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔
لاہور سے مزید