• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری گرفتار، منشیات فروشی اور کم عمر بچوں کو جلانے سمیت دیگر الزمات کے تحت مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق محافظ سکواڈ نے موٹرسائیکل چوری، موبائل سنیچنگ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم راشد عرف راشی کو گرفتار کر لیا،پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم صابر علی سے 600گرام چرس ،حرم گیٹ پولیس نے ملزم شاہد سے 50لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم ارشاد سے 1060گرام آئس ،ملزم لطیف سے 1120گرام چرس اور راجہ رام پولیس نے ملزم عمر فاروق سے 620گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،کم عمر بچوں کو جلاکر جان سے مارنے کی کوشش کرنے کے الزام میں عورتوں سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ممتاز آباد پولیس نے موٹرسائیکل کی آلٹریشن کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ بی زیڈ پولیس نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے قحبہ خانہ پر چھاپہ مارتے ہوئے نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں عورتوں سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے شہری سے نوسربازی کرتے ہوئے لاکھوں روپے فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 1نامزد سمیت دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،شہری کے رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید