• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یتیم بچوں کی کفالت اور بہترین تعلیم عظیم انسانی خدمت ہے‘ فضل شکور زمان

پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و انجینئرنگ فضل شکور خان نے ضلع چارسدہ میں عابد زمان خٹک آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ادارے کے منتظمین، اساتذہ، طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فضل شکور خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت اور بہترین تعلیم فراہم کرنا ایک عظیم انسانی خدمت ہے۔ انہوں نے مختلف کھیلوں اور آئی ٹی پراجیکٹس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے اور اُنکی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر صحت کے پی نے ادارے کے بانی اور سرپرستوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے رفاہی اداروں کی حوصلہ افزائی کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔
پشاور سے مزید