• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضاربہ سکینڈل ، نامزد مرکزی ملزم ڈبل شاہ کے بھائی کو عدالت میں پیش کردیا گیا

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب عدالت کے جج حامد مغل نے مضاربہ سکینڈل میں نامزد مرکزی ملزم ڈبل شاہ کے بھائی کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیاجسے عدالت نے ملزم کو تفتیش کےلئے 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ،اس دوران نیب کے سینئر پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایاکہ ملزم امتیاز خالق مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم مفتی افضل خالق عرف ڈبل شاہ کا بھائی ہے ،ملزم نے مبینہ طو رپر سادہ لوح عوام سے مضاربہ تجارت کے نام پر اربوں روپے لیے ہیں ،ملزم نے منافع کا لالچ دیکر شہریوں سے رقم لوٹی ہے ۔ تفتیشی افسرنے مزید بتایاکہ ملزم نے متاثرہ افراد کو منافع بھی نہیں دیااورانہیں اپنی جمع پونجی سے بھی محروم کردیا ،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1400افراد سے اربوں روپے اکٹھے کیے جس پر متاثرین نے نیب میں شکایات درج کی تھیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کا بھائی افضل خالق عرف ڈبل شاہ کے خلاف پہلے ہی ٹرائل چل رہا ہے ۔ بعدازاں عدالت نے ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے اس کو 6روزکیلئے نیب کے حوالے کردیاہے ۔
پشاور سے مزید