پشاور(لیڈی رپورٹر)بزنس مین فورم کے رہنما اور ملک کے ممتاز صنعتکارمرحوم سینیٹر الیاس احمد بلور کی پہلی برسی کے موقع پر بلور ہاؤس اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں دعا ئیہ تقر یب اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سابق وفاقی وزیر اور مرحوم کے بھائی الحاج غلام احمد بلور ٗ سابق وفاقی سیکرٹری عزیز احمد بلور ٗ انجینئر زاہد عارف ٗ سید سلطان آغا ٗ شیر باز بلور ٗبلور خاندان سمیت ، تاجروں، سرحد چیمبر کے اراکین، دوست احباب، اہم شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیاس موقع پر شرکاء نے سینیٹر الیاس احمد بلور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی مرحوم سینیٹر الیاس احمد بلور کی پہلی برسی کے موقع پر خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اوران کے مشن کی تکمیل اور نقشہ قدم پر چل کر کاروباری برادری کی بے لو ث اور بلا امیتاز خد مت کا سلسلہ جار ی رکھنے کا عزم کیا اس موقع پرسرحد چیمبر کے سینئر نائب محمد ندیم، غضنفر بلور، مقصود انور پرویز، فواد اسحاق، ذوالفقار علی خان ودیگر بھی موجود تھے۔