• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپورٹس کمپلیکس پشاور اور کبل میں بلڈ ڈونیشن کیمپس

پشاور(جنگ نیوز) تھیلی سیمیا فائٹرز اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کی خون و اجزائے خون کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور، کیمرج کالج دیولئی کبل اور گورنمنٹ ڈگری کالج کبل میں عطیات خون کیمپ لگائے گئے جس میں کھلاڑیوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنیوالے کھلاڑیوں اور طلباء کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ امراض خون میں مبتلا بچے ان بیماریوں کے خلاف بہادری سے لڑ رہے ہیں، آپ کی ایک چھوٹی سی کوشش زندگی کے لئے ترستے تھیلی سیمیا فائٹرز اور دیگر امراض میں مبتلا بچوں کی جانیں محفوظ بنا سکتی ہے۔
پشاور سے مزید