• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیک پوسٹوں پر ناروا سلوک برداشت نہیں کرینگے، گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹروں سے ناروا سلوک برداشت نہیں کریں گے ، شمبے شاہ چیک پوسٹ پر ڈرائیوروںسے ناروا سلوک اور رویہ روا رکھنے کے خلاف آج حکام سے ملاقات کریں گے یہ بات انہوں نے شمبے شاہ چیک پوسٹ کے انچارج شیر علی جھکرانی سے ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نائب صدور حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی حاجی خدائے داد شاہوانی مزدہ یونین کے صوبائی چیئرمین بابو جان رئیسانی مچھ سے عیسیٰ خان سمالانی حاجی محمد وفا ڈیرا اللہ یار سے ڈاڈو خان بگٹی اور دیگر ٹرانسپورٹرز بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج دوبارہ شمبے شاہ چیک پوسٹ پر ڈرائیورز سے ناروا سلوک پر تفصیلی بات چیت ہوگی جس میں سندھ کے اعلی حکام بھی شریک ہوں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور بعد میں بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا وفد شکارپور کابینہ سے بھی ملاقات کرے گا جس کے بعد ٹرانسپورٹروں کا وفدلاڑکانہ روانہ ہو گا ۔
کوئٹہ سے مزید