• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصلاحات کے عمل پر موثر عمل درآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے، وزیراعظم کی FBR کو ہدایت

اسلام آباد( رانا غلام قادرنیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل پر موثر عمل درآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے، ٹیکس چوری روکنے، تمباکو، ٹائلز اور دیگر بڑے شعبوں میں ٹیکس وصولی کے نظام میں خامیوں کو ختم کرنے کے اقدامات کئے جائیں ، تازہ ترین معاشی اعدادوشمار، حکومتی معاشی اصلاحات کو درست ثابت کررہے ہیں ،ٹیرف اصلاحات کی بدولت مثبت رجحانات اور ایف بی آر کو جدید، شفاف اور بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات کے درست ہونے کا ٹھوس ثبوت ہے۔وزیر اعظم نے ان خیا لات کااظہار گزشتہ روز اپنی زیر صدارت ملکی ٹیکس نظام میں اصلاحات پر منعقدہ ہفتہ وار جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے ٹیکس چوری روکنے، تمباکو، ٹائلز اور دیگر بڑے شعبوں میں ٹیکس وصولی کے نظام میں موجود خامیوں کو مرحلہ وار موثر انداز میں ختم کرنے کے لیے انتظامی اور اداراجاتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایف بی آر سمیت فنانس کی پوری ٹیم کو شاباش دی اور زور دیا کہ اصلاحات کے عمل پر موثر عمل درآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ پاکستان معاشی مشکلات کے گرداب سے نجات پائے اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حقیقی طورپر پورا کرنے میں کامیاب ہو۔ قبل ازیں وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ر واں سال ہونے والی ٹیرف اصلاحات کا کوئی منفی اثر ریونیو وصولی پر مرتب نہیں ہوا بلکہ درآمدی سطح پر ڈیوٹیوں اور ٹیکس کی وصولی میں 25 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید