کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کا حیدرآباد فیکٹری دھماکے کا نوٹس ،زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے اور فیکٹری میں موجود حفاظتی انتظامات کا جامع آڈٹ کرنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی ایک فیکٹری میں دھماکے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے زخمی مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے فوری طور پر واقعے کی رپورٹ اور حقائق نامہ طلب کرلیا ہے۔