کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سےدن کے اوقات کار میں ہیوی ٹریفک داخلے پر پابندی اور ٹریکر،فرنٹ /رئیر ویو کے کیمروں کی لازمی تنصیب کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی۔ ڈمپرزاور ہیوی ٹریفک کاسختی سے ان پر عمل پیرا ہونے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ ان اقدامات کے ساتھ انشورنش اور وہیکل فٹنس سمیت دیگر SOPs کوبھی لازم قرار دیا جائے۔