حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں گذشتہ 10روز کے دوران آتش بازی و پٹاخوں کے گوداموں اور کارخانوں میں دھماکے کا دوسرا واقعہ‘ گذشتہ ہفتہ راہوکی تھانے کی حدود میرپور خاص روڈ پر ناریجانی پھاٹک کے قریب آتش بازی کے گودام و کارخانے میں دھماکہ سے 18 سالہ لڑکا جھلس کر شدید زخمی ہوا تھا جس پر راہوکی پولیس نے کارخانہ مالک کو گرفتار کرکے کارخانہ و گودام سیل کیا تھا جو غیر قانونی طور پر قائم تھا‘ اس واقعہ کو چند ہی روز گزرے تھے کہ لطیف آباد نمبر 10 بچاؤ بند پر واقعہ آتش بازی کی فیکٹری و گودام میں دوسرے دھماکے نے 6 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے جبکہ 5 افراد زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔