• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیراعظم اور مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد ABDELATTY کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ بات چیت میں انہوں نے غزہ میں امن کوششوں خصوصاً مشرق وسطیٰ میں اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے باہمی رضا مندی سے آٹھویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی باہمی رضا مندی سے نئی تاریخ پر اتفاق کیا اور آئندہ ہونے والی اعلیٰ سطح کی باہمی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مصری وزیر خارجہ نے جلد دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت بھی کیا۔
اہم خبریں سے مزید