کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی یومِ رواداری پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ عدم برداشت، نفرت اور تعصب کسی بھی معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کرتے ہیں، جبکہ برداشت قوموں کو مضبوط اور لوگوں کے درمیان پل تعمیر کرتی ہے۔ بلاول ہائوس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے زور دیا کہ پاکستان کی جمہوری جدوجہد، جو قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی عظیم قربانیوں سے روشن ہے، ہمیں سکھاتی ہے کہ برداشت صرف ایک خواہش نہیں بلکہ ایک اخلاقی ذمہ داری ہے۔