کراچی (اسد ابن حسن) کچھ یوم قابل متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی انعامی لاٹری جس کا انعقاد دبئی میں ہوا اور اس کو جیتنے والا وہاں مقیم بھارتی شہری انیل کمار بولا کو 10 کروڑ درہم (پاکستانی تقریبا سات ارب 65 کروڑ روپے) یکمشت اور بغیر کسی کٹوتی کے دیے جائیں گے اس بات کا انکشاف دوبئی کے موقر روزنامے خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ہر ماہ لاکھوں لوگ لاٹری کے ٹکٹس خریدتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ہونے والی لاٹری کے ڈرا میں لاکھوں لوگوں میں سے انیل کمار وہ واحد خوش نصیب انسان تھا جس کے لاٹری ٹکٹ کے ساتوں نمبر قرعہ اندازی میں نکلنے والے نمبروں سے میچ کر گئے۔