حیدرآباد(بیورورپورٹ)ریسکیو1122 ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے کہا ہے کہ لطیف آباد بچاو بند پر آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آخری اطلاعات تک ریسکیو ٹیم کی جانب سے سرچ آپریشن گذشتہ 7گھنٹے سے جاری ہے،ضلعی انتظامیہ نے جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کیلئے کرین منگوا لی ہے۔ تاکہ جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ملبے کے نیچے مزید کوئی متاثرہ فرد موجود نہ ہے۔