• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین مزید پی ایس پی افسران کی خدمات این سی سی آئی کو تفویض

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ نے مزید تین اعلی پولیس افسران کی خدمات نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو منتقل کر دی ہیں۔ پہلے گریڈ 18 کے سندھ پولیس کے افسر طارق نواز کو این سی سی آئی میں ٹرانسفر کیا گیا اور اب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19 کے افسر عارف شہباز خان وزیر ، پنجاب پولیس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18 کے دو افسران شمس الدین اور حسام بن اقبال کی خدمات بھی ادارے کو دے دی گئی ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق گریڈ 19 کے افسر عارف شہباز خان وزیر کو یا تو ڈائریکٹر اپریشن ہیڈ کوارٹر کا چارج دیا جائے گا یا ڈائریکٹر ساؤتھ کراچی کا چارج سونپا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید