• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں کم سے کم نیند کی عادت پر زندہ ہوں، 2 سے 4 گھنٹے سوتی ہوں، سانائے تاکائچی

اسلام آباد (فاروق اقدس) جاپان کی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی نے یہ انکشاف کر کے کہ وہ رات میں صرف دو سے چار گھنٹے کی نیند لیتی ہیں نہ صرف نیند کے حوالے سے عملی طور پر پرانی تھیوری کو متروک کیا ہے بلکہ لوگوں کو حیران بھی کر دیا ہے۔میں کم سے کم نیند کی عادت پر زندہ ہوں‘ 2گھنٹے یا زیادہ سے زیادہ 4گھنٹے سوتی ہوں،کام کام اور بس کام‘ گھوڑوں کی طرح کام کرو، ’’ورک لائف بیلنس مسترد‘‘ صبح 9بجے ہونیوالی میٹنگ کو چھ گھنٹے قبل شب 3بجے کے اوقات میں تبدیل کر کے ہلچل مچا دی ،8 گھنٹے کی گہری نیند کے بارے میں معالجین کی ہدایت‘ مشوروں اور مختلف بین الاقوامی جریدوں میں اس حوالے سے شائع ہونے والے مضامین کے بعد اب اس سے متضاد کچھ آراء بھی سامنے آ رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید