کراچی (نیوز ڈیسک)سابقہ فرسٹ لیڈی میشل اوباما نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں نہیں آئوں گی،امریکا خاتون صدر کیلئے ابھی تیار نہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ ابھی ایک خاتون صدر کے لیے تیار نہیں ہے اور اسی وجہ سے وہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔ بہت سے مرد اب بھی خواتین کی قیادت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور انہوں نے اس موقع پر اپنی نئی کتاب “The Look” کے حوالے سے بات کی، جو ان کے اسٹائل اور فیشن پر مرکوز ہے۔ سابق فرسٹ فیملی کے رکن کے طور پر میشل نے ڈیموکریٹک پارٹی میں اہم کردار ادا کیا اور گزشتہ صدارتی انتخابات میں نائب صدر کاملا ہیرس کی حمایت میں مہم چلائی۔