• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس ICAST-2025 کا افتتاح 18 نومبر سے ہوگا

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس ICAST-2025کا افتتاح18 نومبر کو ہوگا۔ سپارکو عالمی خلائی کانفرنس ICAST-2025 میں 25 ممالک شریک ہونگے۔اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں ۔کانفرنس کا مرکزی موضوع "پائیدار ترقی کے لیے خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار" ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطا بق موسمی تبدیلی، غذائی تحفظ، آفات سے نمٹنے اور پائیدار انفراسٹرکچر پر خصوصی سیشنز ہونگے۔25 ممالک کے 70 سے زائد بین الاقوامی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔پاکستان میں انٹرنیشنل کانفرنس آن ایپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ICAST–2025) کا انعقاد 18نومبر سے20نومبرتک ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید