اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ملٹری لینڈ ز اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے افسرخورشید علی خان کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری وزارت دفاع تعینات کیا ہے۔ خورشید علی خان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے۔ سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے افسرعرفان انجم کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری دفاعی پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔