لاہور(خبرنگار) بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے میں مزید پیشرفت، پنجاب حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے علیمہ خانم کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا. علیمہ خان کے خلاف راولپنڈی کے ایک تھانے میں مقدمہ درج ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب نے خط لکھ کر ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔