اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کو بڑا ریلیف مل گیا۔ انٹرپول نے شکایات کا جائزہ لیا، مونس الٰہی کیخلاف غلط کاموں کے شواہد نہ مل سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرپول نے مونس الٰہی کیخلاف دو سال سے جاری تحقیقات بندکردیں۔ پاکستان نے مونس الٰہی کیخلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی اور پاکستانی حکام نے کہاتھا کہ مونس الٰہی قتل، فراڈ، اختیارات کے غلط استعمال پرمطلوب ہیں۔انٹرپول نے شکایات کا جائزہ لیا، مونس الٰہی کیخلاف مبینہ غلط کاموں کے شواہد نہ مل سکے، بارسلونا میں مقیم مونس الٰہی اب انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں۔ وکیل مونس الٰہی نے کہا کہ مونس الٰہی کو کلین چٹ مل گئی، یہ انصاف کی فتح ہے۔