کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں خواتین کے لئے پنک بس سروس کے نیا روٹ 17 نومبر 2025ءسے فعال کرنے کا اعلان کردیا، جو عبداللہ چوک سے نمائش تک مقرر کیا گیا ہے، ابتداء میں خواتین کے لئے 3مخصوص اوقات رکھے گئے ہیں، جن میں صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر ایک سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک سفر کی سہولت میسر ہوگی۔سینئر وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سروس مکمل طور پر خواتین کے لئے مختص ہے، جس میں آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی گئی ہے، کراچی جیسے بڑے شہر میں خواتین کو روزانہ سفر کے دوران متعدد مشکلات کا سامنا رہتا ہے، یہ اقدام ان کا بوجھ کم کرنے میں مدد دے گا۔