کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر ملکی کرنسی کے لیے اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ ٹرانسفر لازمی کر دی ہے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیز کو ہدایت دی کہ وہ مقامی افراد کے لیے غیر ملکی کرنسی خریدتے وقت اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ منتقلی کو لازمی بنائیں ، اسٹیٹ بینک کے سرکلر میں ریگولیٹری فریم ورک کے باب 7، پیرا 5 کے تحت موجودہ رہنما اصولوں کا حوالہ دیا اور نوٹ کیا کہ ان ہدایات میں اب ترمیم کر دی گئی ہے۔