• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 6 روپے، مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد(جنگ نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 284 روپے 44 پیسے ہوگئی جبکہ پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔دریں اثنا، ڈیزل کے بعدمٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن اوگرا نے جاری کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 9روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 194روپے34پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 185روپے5پیسے فی لیٹر مقررتھی۔
اہم خبریں سے مزید