اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین ) وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس کے کے آغا (جسٹس محمد کریم خان آغا)نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کے عہدہ کا حلف اٹھالیا ،عداد 4 ہوگئی ،آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نےجسٹس کے کے آغا سےحلف لیا، تقریب میں برادر ججوں کی بڑی تعداد میں شرکت ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقدہ تقریب میں آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے چوتھے جج جسٹس کے کے آغا سے بھی حلف لیا ،حلف برداری کی تقریب میں آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی کے علاوہ اسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد آصف، جسٹس انعام امین منہاس، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت، اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداران ،جوڈیشل افسران اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔